کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ عام کیلئے اجازت نہیں مل سکی، سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ ان کو بھی بغیر اجازت جلسہ کرنے دیں، اللہ جانے یہ جانیں، آپ اپنے دفاتر میں بیٹھیں، آپ بتائیں اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر آپ نے کیا کارروائی کی، کیا ڈنڈے برسائے، رینجرز کا استعمال کیا، اپنے بڑوں سے بات کریں، اتنا ظلم نہ کریں، ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے۔