• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: خاتون نے بےقابو شیر کو گود میں اُٹھالیا

خاتون شیر کو گود میں اُٹھاکر لے جاتے ہوئے
خاتون شیر کو گود میں اُٹھاکر لے جاتے ہوئے

کویت میں بہادر اور نڈر خاتون نے بےقابو شیر کو گود میں اُٹھالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک عجیب و غریب ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کویت کی سڑکوں پر ایک خاتون کو اپنی گود میں بےقابو شیر کو اُٹھائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پالتو شیر نے کویت کی سڑکوں پر  خوف و ہراس پھیلا دیا تھا کیونکہ وہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا تھا جہاں بےقابو ہوگیا تھا اور مقامی لوگ کافی خوفزدہ ہوگئے تھے۔

آن لائن وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون، اُس بےقابو شیر کو اپنی گود میں اُٹھاکر لے جارہی ہے جبکہ شیر خاتون کی گود سے فرار ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ جب خاتون شیر کو لیکر جارہی تھی تو وہ خوفناک آوازیں نکال رہا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ شیر کو گود میں اُٹھاکر لے جانے والی خاتون اُس کی مالک ہے۔

اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر 4 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے جبکہ ویڈیو پر سینکڑوں حیران کُن تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔