• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار یونس نے سرجری کے لیے دعاؤں کی درخواست کردی

فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنی سرجری کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سرجری سے پہلے کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ اپنی سرجری کروائیں گے۔

وقار یونس نے لکھا کہ ’ایک چھوٹی سی سرجری کروارہا ہوں، براہ کرم ایک ساتھ مل کر میرے لیے دعا کریں۔‘

انہوں نے اپنے ساتھ تصاویر میں موجود اسفند کا کمپنی دینے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

سابق بولنگ کوچ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’Eye‘ کا بھی استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ آنکھ کی سرجری کروائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید