• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ مجھے حیران کردیتا ہے، وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی انہیں اپنی صلاحیتوں سے شاہین شاہ آفریدی حیران کردیتے ہیں۔

شاہین شاہ کیلئے بولنگ کوچ کی جانب سے تعریفی ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھے ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کیلئے وقار یونس نے لکھا کہ ’کبھی کبھی مجھے یہ بچہ حیران کردیتا ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ شاہین شاہ بہت تیزی سے سیکھتے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا بھی بہت آسان ہے۔

ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے وقار یونس نے لکھا کہ ’ایک دوسرے سے سیکھتے ہوئے۔‘

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ جمیکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 109 رنز سے فتح سمیٹ کر ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اختتام ایک ایک کی برابری سے کردیا۔

تازہ ترین