نوبیاہتا پاکستانی خوبصورت فنکار جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی جانب سے اپنے نکاح اور رُخصتی کی مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
صبور علی اور علی انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی 1 منٹ 48 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں خوشی اور غم سے بھرے سب جذبات دیکھے جا سکتے ہیں۔
صبور علی کی جانب سے شیئر کی گئی اپنے نکاح اور رُخصتی کی ویڈیو کے ساتھ ایک لمبا چوڑا کیپشن بھی لکھا گیا ہے۔
صبور علی نے خوشی کے اظہار کے ساتھ اس کیپشن میں اپنے خاندان اور گھر کو چھوڑنے کو خود کے لیے سب سے بڑا ڈر قرار دیا ہے۔
صبور علی، علی انصاری سے شادی پر اللہ کی نہایت شکرگزار ہیں۔انہوں نے اپنے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس خوبصورت موقع پر اُنہوں نے اپنی والدہ کو بہت یاد کیا اور حوصلہ رکھا کہ اُن کی والدہ انہیں علی کے ساتھ دیکھ کر خوش ہوں گی۔
صبور علی کی جانب سے اپنے اس کیپشن میں علی انصاری کی خوب تعریفیں کرتے ہوئے اُن سے محبت کا ظہار بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب علی انصاری نے بھی یہی ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’علی اور صبور کا نکاح۔‘
اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند اور اس جوڑی کو ہمیشہ ایک ساتھ خوش رہنے کی ڈھیروں دعائیں دی جا رہی ہیں۔