• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبیاہتا جوڑے کی پھول سے نکلتے ہوئے’انٹری‘ وائرل


آج کل شادیوں میں پرانی روایتوں سے ہٹ کر کچھ نیا کرنے کی رسم چل پڑی ہے جس میں سے کچھ چیزیں اس قدر منفرد ہوتی ہیں کہ  سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں  دولہا دُلہن کو ہال میں اپنی انٹری کو یاد گار بنانے کے لیے انوکھا انداز اپناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دُلہن ہال کے بیچوں بیچ ایک دیو ہیکل مصنوعی پھول کے اندر سے برآمد ہو رہے ہیں، یہ پھول گھوم بھی رہا ہے۔

اس ویڈیو پر سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔