• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ اے آئی سے تیار کردہ جعلی تصاویر پر برہم، قانونی کارروائی کا اعلان

۔۔۔بھارتی ادکارہ رکمنی وسنتھ۔فوٹو: بھارتی میڈیا
۔۔۔بھارتی ادکارہ رکمنی وسنتھ۔فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ادکارہ رکمنی وسنتھ نے اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ جعلی تصاویر اور ویڈیوز پر پر برہمی کا اظہار کیا ہے، قانونی کارروائی کا اعلان بھی کردیا۔

رکمنی وسنتھ نے ایک بیان جاری کہا ہے کہ ان کی اے آئی سے تیار کردہ قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کیے جانے کے بعد وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔

فلم ’کنتارا چیپٹر 1‘ کی اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ ایڈیٹ کی گئی تصاویر مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

رکمنی وسنتھ کا کہنا ہے کہ میری ٹیم اور میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ انٹرنیٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ کچھ غیر اخلاقی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ میری ہیں۔ 

میں واضح طور پر یہ بتانا چاہتی ہوں کہ یہ تصاویر مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت ہیں۔ اس طرح کے چھیڑ چھاڑ کیے گئے مواد کو بنانا اور پھیلانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل اور کسی کی پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہیں اور ان تصاویر کو بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف ضروری قانونی اور سائبر کرائم کے تحت کارروائی شروع کر رہے ہیں۔ میری سب سے گزارش ہے کہ وہ ایسے مواد کو شیئر کرنے یا اس پر کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ پچھلے سال بھی رکمنی وسنتھ نے ایک ایسے دھوکے باز کے خلاف الرٹ جاری کیا تھا جو جھوٹے بہانوں سے لوگوں سے رابطہ کر رہا تھا۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اس بہروپیے کی کوشش کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک الرٹ پوسٹ کیا تھا۔

رکمنی وسنتھ نے کنڑ، تامل، تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے 2019 میں فلم ’بیربل‘ میں جانوی کا کردار نبھا کر کنڑ سنیما میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اسی سال ہندی فلم ’اپ اسٹارٹس‘ میں ایک این جی او لڑکی کے روپ میں نظر آئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید