پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ آج ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) تماشائیوں کی تعداد سے متعلق آج آگاہ کرے گا، این سی او سی کی جانب سے فیصلے کا انتظار ہے۔
پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا وینیو کراچی ہی ہے جہاں سے ایونٹ نے شروع ہونا ہے، پی ایس ایل میں فیصلہ تماشائیوں کی تعداد سے متعلق ہی ہونا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کل اس حوالے سے این سی او سی کو بریفنگ دی تھی، آج تماشائیوں کی محدود تعداد میں اجازت ملنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے،ایونٹ 7 فروری تک کراچی جبکہ 10سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔