پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر گزشتہ شام پی ایس ایل7 کے آفیشل ٹریک کا ٹیزر جاری کیا گیا ۔
اس ویڈیو کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیے ہوئے ابھی صرف 13گھنٹے ہوئے ہیں اور 3 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
جبکہ مداحوں کو آفیشل ٹریک کی پوری ویڈیو دیکھنے کا بہت بے صبری سے انتظار ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل7 کے آفیشل ٹریک کا ٹیزر نہیں بلکہ پوری ویڈیو ریلیز کی جانی تھی جوکہ نہیں ہوسکی۔
اس حوالے س پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹو ئٹ بھی کیا گیا تھا۔
ٹوئٹ میں آفیشل ٹریک کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ تو نہیں بتائی گئی تاہم، آفیشل ٹریک کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق، پی ایس ایل 7 کا آفیشل ٹریک آج ریلیز کیا جائے گا۔