امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم سڑک پر آئیں یا دفتر میں بیٹھیں دونوں ہی صورتوں میں خطرناک ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کا کہنا کہ مہنگائی کے باعث نیند نہیں آتی، مضحکہ خیز ہے، عمران خان مہنگائی سے تباہ لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سڑکوں پرآئیں یا دفتر میں بیٹھیں، دونوں صورتوں میں خطرناک ہیں، اپنی کارکردگی کے باعث پی ٹی آئی منہ دکھانے کے قابل نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ٹیم کے استعفے آرہے ہیں اور یہ تعداد 11 ہوگئی، عمران خان نے 4 وزرائے خزانہ بدلے لیکن معیشت نہ سنبھل سکی۔
اُن کا کہنا تھا کہ دو بڑی اپوزیشن جماعتیں معصوم بننے کی کوشش نہ کریں، سندھ کا بلدیاتی قانون آئین سے متصادم ہے، کراچی کے شہریوں کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔