• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ اور اُن کی اہلیہ و بالی ووڈ اداکارہ یزل کیچ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یووراج سنگھ نے اپنے اور اہلیہ کے مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے خصوصی پیغام جاری کیا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ’ہمیں اپنے تمام پرستاروں، خاندان اور دوستوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج خدا نے ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے اس ننھے مہمان کو دُنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔‘

یووراج سنگھ نے مزید کہا کہ ’خوشی کے اس موقع پر ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔‘

واضح رہے کہ یووراج سنگھ سال 2016ء میں بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

ہیزل کیچ نے سلمان خان کی فلم ’باڈی گارڈ‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ معاون کردار ادا کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید