• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹو کرنسیاں بحران کا شکار، قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں ریکارڈ کمی ہو رہی ہے اور سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالرز ڈوب چکے ہیں۔

صورتحال یہ ہے کہ لوگ نقصان سے بچنے کیلئے دھڑا دھڑ بٹ کوائنز فروخت کر رہے ہیں اور آخری اطلاعات کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت انتہائی حد تک کم ہو کر 34؍ ہزار ڈالر فی کوائن ہوگئی ہے۔ اب تک سرمایہ کاروں کے 1.4؍ ٹریلین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بٹ کوائنز کی قیمت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔ ماہرین نے اس صورتحال کو ’’کرپٹو ونٹر‘‘ (کرپٹو کرنسیز کا موسم سرما) قرار دیا ہے۔

ماضی میں ایسا 2017ء اور 2018ء میں ہو چکا ہے جب ایک قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد اچانک بٹ کوائن کی قیمت اسی فیصد تک گر گئی تھی اور ایک بٹ کوائن 3100؍ ڈالرز میں فروخت ہونے لگا تھا۔ اس کے بعد دسمبر 2020ء تک اس کی اڑان اونچی نہیں ہو پائی تھی۔

اہم خبریں سے مزید