• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی سسٹم تھاڈ اسرائیل منتقل کردیا

امریکی فضائی دفاعی نظام تھاڈ کی اوسان ایئر بیس جنوبی کوریا سے منتقلی ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
امریکی فضائی دفاعی نظام تھاڈ کی اوسان ایئر بیس جنوبی کوریا سے منتقلی ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی سسٹم تھاڈ کو اسرائیل منتقل کر دیا گیا۔

سیول سے میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی سرکاری میڈیا نے دفاعی سسٹم تھاڈ کی منتقلی کی ویڈیو جاری کر دی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے جنوب میں پیونگٹائیک شہر میں واقع امریکا کے اوسان ایئر بیس سے دفاعی سامان منتقل کیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد امریکی فوجیوں کو بھی جنوبی کوریا سے مشرق وسطٰی منتقل کیا گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے بچاؤ کے لیے جنوبی کوریا میں دفاعی سسٹم نصب کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید