• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا ضلع کیچ، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار شہید، ایک دہشت گرد ہلاک، 3 گرفتار


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایران سے متصل بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں 10؍ جوان شہید ہو گئے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور 3؍ کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ کےعلاقے میں 25 اور 26 جنوری کی درمیانی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 10فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور کئی زخمی ہوئے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران3؍ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستورجاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کےخاتمےکیلئے پرعزم ہے ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

چمن کے علاقے احمدناکہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ہوگیا، لیویز حکام کے مطابق سپاہی محمدنعیم عشیزئی کالج روڈ پر ملحقہ صادق ادوزئی اسٹریٹ میں حاجہ احمد ناکہ پر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ناکے پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر شہید ہوگئے ،مند میں فائرنگ.

ساچان کرکٹ کلب کے کیپٹن آدم آفریدی جاں بحق پولیس ذرائع کے مطابق ساچان کرکٹ گراؤنڈ بلومند میں جمعرات کی شام پانچ بجے کرکٹ کا میچ چل رہاتھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے آکر ٹیم کے کیپٹن آدم ولد شاہ مراد پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید