چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت چھوٹا وفد چین کا دورہ کرے گا۔
اظفر احسن نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دورۂ چین میں کچھ ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ براہ راست سرمایہ کاری کے معاملات پر بھی دورۂ چین میں بات چیت ہوگی۔
چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ 2019 ء کے بعد 2022 ء میں وزیراعظم چین کا دورہ کر رہے ہیں۔