صدر مسلم لیگ نون اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بیلاروس سے لندن پہنچ گئے ہیں۔
لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پر ان کی آمد سے پہلے ہی نون لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے پہنچ گئی، ڈھولچی نے نوازشریف کی آمد پر ماحول بنا دیا۔
اس موقع پر ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بھی آموجود ہوئے، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
اس سے پہلے بیلاروس میں نواز شریف کی بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملنے کے لیے آنے کی ایک وڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں نواز شریف انتہائی گرم جوشی سے بیلاروسی صدر سے مل رہے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور ان کی صاحب زادی بھی موجود تھیں۔