• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے 145 فیصد ٹیرف کے جواب میں چین کا امریکا پر 125 فیصد ٹیرف آج سے عائد

دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے۔ امریکا کے چین پر 145 فیصد ٹیرف کے جواب میں بیجنگ کا واشنگٹن پر 125 فیصد ٹیرف آج سے عائد ہوگیا۔

چین کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف نمبر گیم کاحصہ نہیں بنیں گے۔

چین امریکا تجارتی جنگ کے دوران پہلے خطاب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا چین کی ترقی خود انحصاری اور محنت پر منحصر ہے، چینی قوم کسی بھی غیر منصفانہ دباؤ سے خوف زدہ نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، دنیا کے خلاف جانا خود کو الگ تھلگ کرنے کا باعث بنے گا۔

چین نے امریکی ٹیرف کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں ایک اور درخواست بھی دائر کردی ہے۔ ٹیسلا نے چین میں اپنی الیکٹرک کاروں کے آرڈر لینا بند کردیے۔ 

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ چین کے ساتھ ڈیل کےلیے تیار ہیں، اگر چین جوابی کارروائی جاری رکھے تو یہ چین کےلیے اچھا نہیں ہے۔

امریکی سروے کے مطابق امریکا میں افراط زر کے خدشات 1981 کے بعد سے سب سے زیادہ ہوگئے ہیں جبکہ مالیاتی ادارے کساد بازاری کے پہلے سے زیادہ خطرے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید