• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور بھارتی کامیڈین عارضہ قلب میں مبتلا، اسپتال میں زیرِ علاج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور بھارتی کامیڈین سنیل گروور عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 

سنیل گروور نے حالیہ سالوں میں کامیڈی اور فلموں میں اپنے کام سے لوگوں کے نہ صرف دل جیتے بلکہ ان کے کردار گتھی اور مشہور گلاٹی کے تو مداح دیوانے ہیں۔ 

تاہم اب ان کے بارے میں یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ممبئی کے ایک اسپتال میں ان کے دل کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔ 

ڈاکٹرز نے ان کی سرجری کی نوعیت اور موجودہ حالت کے بارے میں تو نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا ہے کہ سنیل گروور کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ 

سنیل کی طبیعت خرابی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید