• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا میں ٹریفک حادثہ، 18 افراد ہلاک، 3 زخمی

مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست یوبے میں ٹریفک حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثہ ایک تیز رفتار کار کے مسافر بس سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

حکام نے مزید کہا کہ حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید