• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے دارالحکومت بیجنگ میں افتتاحی تقریب کے بعد صدر شی جنگ پن نے سرمائی اولمپکس کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے برڈز نیسٹ اسٹیڈیم میں سرمائی اولمپکس کی تقریبات کا افتتاح کیا، تقریب میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں روسی صدر پیوٹن سمیت 20 سے زائد عالمی سربراہان شریک ہوئے، بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 3 ہزار پرفارمرز نے حصہ لیا۔

آتش بازی کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیبلوز بھی اس تقریب کا حصہ بنے جس میں فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔

سرمائی اولمپکس کے مقابلے 4 سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ساتھ شریک تھے۔

پاکستانی دستے کی اسٹیڈیم آمد پر شائقین کی جانب سے  پرتپاک استقبال کیا گیا، پاکستانی دستے میں ایک ایتھلیٹ اور پانچ آفیشل شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید