• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا فتحی کا انسٹا اکاؤنٹ بحال، وجہ بھی سامنے آگئی

بھارت کی معروف خاتون ڈانسر نورا فتحی کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلآخر بحال ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے خاتون ڈانسر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ڈیلیٹ ہونے یا وقتی طور پر بند کرنے کی خبر چلائی۔

مداح نورا فتحی کا 37 ملین سے زائد فالوورز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے جانے کی خبر پر کافی حیران ہوگئے تھے۔

ایسے میں نورا نے اپنے مداحوں کے لیےایک بیان جاری کیا اور صورتحال سے انہیں آگاہ کیا۔

خاتون ڈانسر نے بتایا کہ میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، کوئی یہ عمل صبح سے میرے اکاؤنٹ کے ساتھ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میں انسٹاگرام ٹیم کی میں شکر گزار ہوں، جنہوں نے میری مدد کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید