• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں میں اضافے پر وفاقی ملازمین کا یومِ تشکر، شوکت ترین کی شرکت

گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ کیے جانے کے بعد وفاقی ملازمین نے آج یومِ تشکر منایا ہے۔

اسلام آباد سیکریٹریٹ میں وفاقی ملازمین کی جانب سے اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈھول کی تھاپ پر ملازمین نے رقص بھی کیا۔

سرکاری ملازمین کے یومِ تشکر کے اجتماع میں مشیرِ خزانہ شوکت ترین بھی پہنچ گئے۔

اس موقع پر ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے پر مشیرِ خزانہ شوکت ترین کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے گریڈ 1 تا 19 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصداضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید