• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقے واردات کی نیت سے میڈیکل سٹور میں داخل ہونے والےمسلح ڈاکوکاساتھی عوام کے ہتھے چڑھ گیادوسرافرار پکڑنے والے ڈاکوکودرگت کے بعد علاقہ پولیس کے حوالے کردیاگیا ۔تفصیل کے مطابق طارق روڑ پرواقع عمیر میڈیکل سٹور پراچانک موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکوداخل ہوئے اورکونٹر پرموجود عمیر سے گن پوائنٹ پرلوٹ مار شروع کی گئی توعمیر کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکونے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی اوازسن کردیگر لوگ جمع ہوگئے اور فرارہوتے وقت ڈاکوکاساتھی عوام کے ہتھے چڑھ گیاجس کی خوب دھلائی کی گئی اورعلاقہ پولیس کواطلاع دی اطلاع پاکر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرڈاکوجسکی شناخت حشمت کے نام سے ہوئی جوباغبان پورہ محلہ نواں شہرکارہائشی معلوم ہواکواپنی تحویل میں لیکر تھانہ کی حوالات میں پابندسلاسل کے بعد دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید