• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیو لیکس کیس: درخواست واپس لینے کیلئے آئی بی کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر


آڈیو لیکس کیس میں آئی بی نے اپنی درخواست واپس لینے کےلیے متفرق درخواست دائر کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کل آئی بی کی اس درخواست کی سماعت کریں گے۔

 آئی بی نے اس سے پہلے جسٹس بابر ستار کے اس کیس سے الگ ہونے کی درخواست دائر کی تھی۔

 پچھلی سماعت پر جسٹس بابر ستار نے اسی نوعیت کی درخواستوں پر پیمرا، ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی درخواستوں کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ لگا کر مسترد کر دیا تھا۔

عدالت نے اگلی سماعت پر آئی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر طارق مسعود کو طلب کیا تھا۔ 

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر ایگزیکٹو ججز کو دھمکائے اور وہ توہین عدالت کی کارروائی کریں تو یہ مفادات کا ٹکراؤ کیسے ہوگا؟ کیا عدالت آئی بی اور ایف آئی اے کے کیسز سننا چھوڑ دے؟

قومی خبریں سے مزید