• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بِل گیٹس کو ہلالِ پاکستان سے نواز دیا گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بل گیٹس کو  نشانِ پاکستان کے بعد دوسرا بڑا اعزاز ہلال پاکستان سے نواز دیا۔

ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس کے شریک بانی بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا۔

ایوان صدر کی خصوصی تقریب میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ احترام اور عزت کے لیے دیے جانے والے اعزازات میں سے ہلال پاکستان، نشانِ پاکستان کے بعد دوسرا بڑا اعزاز ہے۔

یاد رہے کہ بل گیٹس وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی رکھا تھا۔

دوسری جانب بل گیٹس نے این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے بل گیٹس کی ملاقات کی، بل گیٹس نے وفد کے ہمراہ این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی۔

کورونا کنٹرول پر بل گیٹس اور وفد نے این سی او سی کے کردار کو سراہا، بِل گیٹس نے وسائل کی کمی کے باوجود پاکستان میں کورونا وبا کی روک تھام کے اقدامات کو سراہا

  بل گیٹس نے این سی او سی کے اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اقدامات میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید