• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بِل گیٹس پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے


مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بار پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بِل گیٹس صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرا عظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

بِل گیٹس نیشنل کمانڈ اینڈ آپرشنز سینٹر (این سی او سی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بل گیٹس کو کورونا، پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

کہا یہ جارہا ہے کہ بل گیٹس پاکستان کا ایک روزہ دورہ کر کے  آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس متعدد مرتبہ وزیر اعظم عمران خان اور بِل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں انہوں نے ارب پتی بل گیٹس کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید