• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا

کشیدگی کے خاتمے کے کیلئے روس اور یوکرین کے درمیان 5 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا۔

بیلا روس کی سرحد پر ہونے والے روس یوکرین مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

ماسکو سے روسی ٹی وی کے مطابق دونوں وفود مشاورت کے بعد مذاکرات کے دوسرے دور میں شریک ہوں گے۔ 

روسی ٹی وی کے مطابق روسی صدر کے مشیر کا کہنا ہے کہ دونوں وفود نے ایسے مشترکہ نکات نوٹ کیے ہیں جن پر اتفاق ہوسکتا ہے۔ 

دریں اثنا کیف سے روسی ٹی وی کے مطابق پانچ گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ یوکرین کی رہائشی عمارتوں اور شہری انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

انتونیو گوتیریس نے اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی نیوکلیئر فورسز ہائی الرٹ پر ہیں، یہ ایک خوفناک بات ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید