روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی فضائی حدود مکمل طور پر اس کےکنٹرول میں ہے۔
اس حوالے سے ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کی زباروجیا ایٹمی پلانٹ کے گردونواح پرقبضہ کرلیا ہے اور روسی فوج نے یوکرین کے 1 ہزار 114 فوجی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرینی شہروں بردینسک اور وانرگوادر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
روس کی سرکاری ویب سائٹ پر ہیکرز نے حملہ
روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر ہیکرز نے حملہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکر کے حملے کے باعث روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ معطل ہوگئی۔
دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے روس یوکرین مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کردی ہے، روس یوکرین مذاکرات کیلئے موجود وفود کی ویڈیو بھی جاری کردی گئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے کہا ہے کہ اس کا مذاکرات کا مقصد فوری جنگ بندی ہے، یوکرین اپنے ملک سے روسی افواج کا فوری انخلا چاہتا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق کریملن نے مذاکرات میں ماسکو کے مقصد پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔
جاپان کی بیلاروس کے صدر، روس کے مرکزی بینک پر پابندیاں
علاوہ ازیں جاپان نے بیلاروس کے صدر اور روس کے مرکزی بینک پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔
جاپانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جاپان بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پر پابندی عائد کرے گا، جاپان روس کے مرکزی بینک کے ساتھ تجارت کو محدود کرے گا۔