• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی حملوں میں 16بچے ہلاک اور 45 زخمی، ساڑھے 4 ہزار روسی ہلاک ہوئے، یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 4 روز میں روسی حملوں میں 16بچے ہلاک اور 45 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 4 ہزار 500 روسی مارے گئے ہیں۔

یوکرینی صدر نے روسی فوجیوں کو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی جانیں بچائیں اور جائیں۔

دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان چار دن کی جنگ کے بعد مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کردی، یوکرین نے کہا ہے کہ اس کا مذاکرات کا مقصد فوری جنگ بندی اور اپنے ملک سے روسی افواج کا فوری انخلا ہے۔

کریملن نے مذاکرات کے ماسکو کے مقصد سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ادھر دوسی جانب روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں کینیڈا کے سفیر کو طلب کرلیا۔ 

ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق  کینیڈا میں روسی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے پر روس نے احتجاج کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سفارتخانہ اور سفارتکارں کا تحفظ کینیڈین حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سفارتی عملےکے تحفظ میں کوتاہی پر جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید