• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکا قانون پر فواد چوہدری کا پرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پیکا قانون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے فواد چوہدری کو پیکا قانون پر میڈیا کو تحفظات سے آگاہ کیا۔

دوران گفتگو فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ہم موثر ریگولیشن پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے، تنقید کی آڑ میں کسی کی ذات پر حملہ کرنا قطعاً درست نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پیکا قانون پر میڈیا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کے میڈیا فریقین سے جو بھی معاملات طے ہوں گے، حکومت ان پر عملدرآمد کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید