• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان خواجہ کی پاکستان میں 30 سالہ پُرانی تصویر سامنے آگئی

24 سال بعد تاریخی دورے پر پاکستان آنے والی آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے بچپن میں پنڈی میں کھیلتے اپنی تصویر شیئر کردی ۔

عثمان خواجہ نے اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کرتے پوسٹ میں بتایا کہ اُن کی یہ تصویر 30 سال قبل آسٹریلیا منتقل ہونے سے دو ہفتے پہلے لی گئی تھی، جہاں وہ اسٹیڈیم میں ایک شاٹ کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ اس وقت کسی نے بھی ایسا نہیں سوچا ہوگا کہ میں ایک دن پاکستان کے خلاف آسٹریلیا سے کھیلنے آؤں گا۔

عثمان خواجہ نے تاریخی سیریز کیلئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سیریز کا بے چینی سے منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پاک سر زمین پر تاریخی ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا ، دونوں ٹیمیں 24 سال بعد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی، میچ میں اسپنرز کا رول اہم ہوگا، لیکن بارش سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید