• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے روک دیا


پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے، وزیر اعلی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں۔

پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ وزیر اعلیٰ 30 دن کے اندر درخواست دائر کریں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف نیب میں ایک انکوائری ہے ۔

جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت نے پنجاب حکومت سے معاملہ اٹھایا ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کی گرفتاری سے کیا پیغام جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید