• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز

نوجوان اسپنر مہران ممتاز نے کہا ہے کہ ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے دوران میچ گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا۔

جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں ارفع کا کہنا تھا کہ انڈر16، 19 ایمرجنگ ایشیاکپ، پی ایس ایل کھیلا، اس دوران نیا کچھ سیکھنے کو ملا۔

مہران ممتاز نے کہا کہ بطور لیفٹ آرم اسپنر مختلف ویریئشنز کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے ہمیشہ سمجھایا کہ ڈاٹ بالز کرو، وکٹیں خود ملیں گی۔

مہران ممتاز نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایمرجنگ ایشیاکپ کھیلا تو کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دوران میچ گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا۔

نوجوان اسپنر کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایمرجنگ ایشیاکپ میں شکست دینا میرے کیریئر میں اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نعمان علی، عماد وسیم، آصف آفریدی اور محمد نواز کی باؤلنگ دیکھ کر سیکھتا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید