• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے دعویٰ سے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کے روبرو پیش کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عثمان بزدار کا استعفیٰ سامنے آنے کے بعد اسے قبول نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے دوران گفتگو کہا کہ میرے استعفیٰ سے معاملات حل ہوتے ہیں تو وزرات عالیہ چھوڑدیتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے وزیراعظم سے مزید کہا کہ عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ہوں اور رہوں گا، آپ کا مشکور ہوں، مجھے وزیراعلی پنجاب بنایا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے کسی عہدے کی لالچ نہیں ہے، جس پر وزیراعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید