پنجاب میں بدلتی سیاسی صورت حال پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے ترین گروپ سے پنجاب میں سیاسی تبدیلی کی صورت میں تجاویز مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے رابطے کے بعد جہانگیر ترین گروپ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع کی طرف سے تجاویز مانگی جانے پر ترین گروپ کے اراکین کو اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے اجلاس میں اراکین آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد میں ہیں، وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ وہ علیم خان سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائشگاہ پر پہنچے ہیں۔