• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کہا جاتا ہے کہ جو چیز جیسی نظر آ تی ہے ضروری نہیں کہ ویسی ہی ہو، ہر تصویر کے جس طرح دو رُخ ہوتے ہیں اسی طرح کچھ چیزوں کی حقیقت ظاہر سے مختلف ہوتی ہے۔

دنیا میں صرف انسانوں کی ہی نہیں بلکہ جانوروں اور پرندوں کی بھی طرح طرح کی نسلیں موجود ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔

انٹرنیٹ صارفین سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک ایسی ہی مثال دیکھ کر حیرانی کا شکار نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر سوکھا، خاکی رنگ کا نظر آ نے والا بے جان پتا، پتا نہیں بلکہ ایک خوبصورت رنگ برنگی تتلی ہے جو اپنے پروں کو کبھی بند تو کبھی کھول رہی ہے ۔

اس خوبصورت ویڈیو سے انٹریٹ صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور قدرت کے شاہکار پر حیران بھی۔