• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کے بعد اجلاس کی صدارت

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایئر ایمبولینس سروس پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن کر اجلاس کی صدارت کی جس میں شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی اور دور دراز علاقوں میں حادثات کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر اہم کچھ نہیں، تمام تر وسائل عوام پر خرچ کریں گے، ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس مہیا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس دیگر صوبوں میں ایمرجنسی مدد کے لیے فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید