• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منحرف پی ٹی آئی رکن احمد حسین ڈیہڑ کی ایک چینل کی غلط خبر کی پرزور مذمت


تحریک انصا ف کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے ایک چینل کی غلط خبر کی پرزور مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں احمد حسین دیہڑ نےکہا کہ کل ایک چینل نے میرا انٹرویو لیا، اس میں انہوں نے ایک ایک کلپ دکھایا، کلپ میں کسی وقت کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنا بےغیرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا عمران خان کو چھوڑنا بےغیرتی ہے، میں تو پی ٹی آئی سربراہ کو ارتغرل بھی کہتا تھا۔

پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اےنے مزید کہا کہ ایک دن میں نے دیکھا کہ عمران خان 7 ایم پی ایز کو شامل کررہے ہیں، جو مسلم لیگ ن کے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرا خوابوں کا محل ٹوٹ گیا کہ میرا لیڈر یہ کررہا ہے، اس کے بعد میں بڑا دکھی ہوا، یہی بات میں نے چینل کو بتائی، انہوں نے میری بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

احمد حسین ڈیہڑ نے یہ بھی کہا کہ فقرے توڑ کر صرف یہی بات لگائی کہ ’عمران خان کو چھوڑنا‘، غلط خبر کی میں پرُزور مذمت کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ایسی غلط خبر لگائی گئی، مجھے بہت دکھ ہے، اس طرح کی صحافت نہیں ہونی چاہیے، یہ زرد صحافت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے مطالبات وہی ہیں، جو میں نے دوسرے چینلز پر دیے، اسی بات پر قائم ہوں، میرے خلاف سازش ہورہی ہے، سازش کرنے والوں سے کہوں گا خدا کے لیے باز رہیں۔

قومی خبریں سے مزید