• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم صورتحال کو صحیح طریقے سے سمجھ نہیں رہے، احمد حسین ڈیہڑ

حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صورتحال کو صحیح طریقے سے سمجھ نہیں رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ بات سیاست یا حکومت کی نہیں بات عزت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کی بات یہ سنتے نہیں ہیں اور جب ووٹ چاہیے ہوتا ہے تو انہیں یاد آجاتی ہے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آخری سال میں فنڈز دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سب کچھ پیسے کے لیے نہیں ہوتا ہے، میں نہ تو سندھ ہاؤس گیا نہ ہی اپوزیشن قیادت سے ملا ہوں۔

احمد حسین ڈیہڑ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے گھروں پر کارکنوں سے حملے کرائے گئے ہم پر الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حیران ہوں ہمارے وزیراعظم عمران خان کو کیا ہوگیا؟ وہ اس طرح کی باتیں کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے استفسار کیا کہ وزیراعظم کی باتوں میں آکر کوئی جاکر کسی پر حملہ کردیتا ہے تو ذمے دار کون ہوگا؟

ان کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمان کے گھروں میں بندے گھس گئے ہیں، پوچھتا ہوں باپ ایسے ہوتے ہیں؟

قومی خبریں سے مزید