• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے 40 سال میں ہونے والے کسی معاہدے پر عمل نہیں کرایا، مصطفیٰ کمال

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور اپوزیشن کے درمیان آج معاہدہ ہوگیا۔ چند دن پہلے ایم کیو ایم اپنی خواتین، کارکنان کو سی ایم ہاؤس پر پولیس سے مار کھلا رہے تھے۔ ایم کیو ایم نے 40 سال میں ہونے والے کسی معاہدے پر عمل نہیں کرایا۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایم پی ایز کے دل بھر آئے تھے، معاہدے کے بعد وزیر بن جائیں گے۔ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں تھی، صرف تین آئینی ترامیم کرالیتے۔ 

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے حصے کی بوٹی لے کر پورا بکرا دے دیا ہے۔ 40 سال پہلے کے معاہدوں میں بھی یہی باتیں لکھی ہوئی ہیں۔ چند ہفتوں پہلے خالد مقبول کراچی میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے اتارنے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لاپتہ افراد کی بات کرتی ہے، لیکن انہیں معلوم نہیں کتنے لوگ لاپتا ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی سوا پانچ سو لاپتا افراد بازیاب کرا چکی ہے۔ لاپتا افراد کو بازیاب کرانے پر کہتے تھے ڈرائی کلین مشین لگائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید