• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کی ر پورٹ میں کووڈ 19 کی 9 نئی علامات شامل

لندن (وجاہت علی خان) یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کی تازہ ترین رہنمائی رپورٹ میں کووڈ19کی9نئی علاما ت شامل کر دی گئی ہیں۔ حالیہ سرکاری لسٹ اسوقت سامنے آئی ہے جب کورونا وبا کو دو سال ہو چکے ہیں اور انگلینڈ میں مفت کورونا ٹیسٹ کی سہولت بھی ختم ہو چکی ہے تاہم ’’نیشنل ہیلتھ سروسز‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ بہت سی نئی علامات نزلہ، زکام اور فلو سے ملتی جلتی ہیں۔ قبل ازیں کووڈ 19 کی اصل علامات بخار، مسلسل نئی قسم کی کھانسی، سونگھنے یا ذائقہ کی حس کا ختم ہو جانا تھیں لیکن ’’ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن‘‘ امریکہ اور دیگر کئی ممالک میں زیادہ علامات کی لسٹ تھی، سر درد کووڈ کی ایک زیادہ معروف علامات سمجھی جاتی ہے ’’یوکے ہیلتھ ایجنسی‘‘ نے جو حالیہ لسٹ اس ضمن میں جاری کی ہے اس میں سانس لینے میں دشواری، تھکاوٹ، جسم میں شدید درد، گلے کی سوزش، سردرد، گلے کی سوزش، ناک کا بند ہونا یا بہنا، اسہال، بھوک میں کمی اور بخار ہونا یا اسے محسوس کرنا شامل ہے۔ اسوقت برطانیہ میں کورونا وائرس کی سطح انتہائی بلند ہے اور تقریباً 50 لاکھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں یعنی ہر 13 میں سے ایک فرد کو یہ وائرس ہو چکا ہے، ’’این ایچ ایس‘‘ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو زیادہ تر گھروں میں رہنا چاہئے اور لوگوں سے ملنا اسی وقت چھوڑنا چاہئے جب آپ کووڈ کی علامات محسوس کریں۔

یورپ سے سے مزید