وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حماد اظہر وزیراعظم ہاؤس میں بے ہوش ہو گئے، وفاقی وزیر روزے کے باعث پانی کی کمی سے بے ہوش ہوئے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ 41 سالہ حماد اظہر کو وزیراعظم ہاؤس میں طبی امداد دی گئی۔