• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر کی عمران خان کے ہمراہ بچپن کی تصویر وائرل

حماد اظہر کو وزارتِ خزانہ کا اضافی چارج ملنے کے بعد ان کی وزیراعظم کے ہمراہ 1988 میں لی گئی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

یہ وائرل تصویر حماد اظہر 2018 میں اپنے سوشل میڈیا کاؤنٹ کی زینت بنا چکے ہیں تاہم اب ان کے چاہنے والے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کیلئے اس تصویر کو استعمال کررہے ہیں۔

2018 میں حماد اظہر نے یہ ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نیلی شرٹ میں عمران خان کے ہمراہ موجود 6 سالہ بچہ میں ہوں۔

ماضی میں کیئے گئے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ ’آج میرے لیے ایک فخر کا دن ہے کہ میں آج پارلیمنٹ میں ووٹ دے کر عمران خان کو بطور وزیراعظم منتخب کروں گا۔‘

ٹوئٹر پر صارفین کا جواب دیتے ہوئے حماد اظہر کا بتانا تھا کہ نیلی شرٹ میں موجود بچہ وہ خود ہیں جبکہ یہ یادگار تصویر 1988 کی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعتماد کیے جانے پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا، ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ وزارت خزانہ کا اضافی چارج دینے کے لیے وزیراعظم کا اعتماد میرے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے بعد پاکستان کی معیشت میں خاطر خواہ استحکام آیا ہے، معیشت کو مستحکم اور آگے بڑھانے کا کام جاری رکھنا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں چین کی سپلائی متاثر اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، کوشش ہے کہ اپنے عوام کو کورونا کے باعث معاشی بحران کے جھٹکوں سے بچائیں۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی قیادت میں محنت اور دیانتداری کے ساتھ نیا پاکستان بنائیں گے۔

تازہ ترین