• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر نے فواد چوہدری کو ٹرول کردیا

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی حالیہ تصویر پر مزاحیہ تبصرہ کردیا۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فواد چوہدری کی جے ٹین سی پر بیٹھے تصویر شیئر کی اور ساتھ تبصرہ کیا کہ ’فواد چوہدری لڑاکا طیارے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے۔‘

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

وزیر اعظم کی بھی اس تقریب کی تصاویر پر خوب تبصرے کیے جارہے ہیں ایسے میں فواد چوہدری کی تصویر پر حماد اظہر کے تبصرے نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا یے۔

خاص رپورٹ سے مزید