• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب انکوائری سے متعلق فرح خان کا بیان سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل 

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے انکوائری شروع ہونے پر فرح خان نے ردعمل دے دیا۔

اپنے بیان میں فرح خان کا کہنا ہے کہ کچھ چھپایا ہے نہ تفتیش سے بچنے کی کوشش کی ہے، وہ نیب انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثيت اور لیگل ٹیم کے ذریعے پیش ہوں گی۔

فرح خان کا کہنا ہے کہ ہم نہ چھپیں گے اور نہ ہی تحقیقات سے بچیں گے۔

بشریٰ بی بی کی دوست  فرح خان کا کہنا ہے کہ ہم ذاتی طور پر اور اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے نیب انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق خاتونِ اوّل کی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح خان سے متعلق انکوائری کا آغاز کر دیا۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انکوائری نامعلوم ذرائع آمدن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر کی جائے گی۔

نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید