• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کے آخری دنوں میں رشی کپور انگلی بھی نہیں اٹھاسکتے تھے، نیتو کپور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ اور آنجہانی اداکار رشی کپور کی بیوہ نیتو کپور نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بیٹے رنبیر کپور اس وقت سخت کرب اور اذیت میں مبتلا ہوگئے تھے جب زندگی کے آخری دنوں میں رشی کپور اپنی ایک انگلی بھی نہیں اٹھا سکتے تھے۔

ایک نئے انٹرویو میں نیتو کپور نے کہا کہ 13 اپریل 2020 وہ آخری دن تھا جب ان کی رشی کپور سے بات ہوئی، اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

نیتو کپور کے مطابق ان کی منگنی بھی اسی تاریخ یعنی 13 اپریل 1979 کے دن ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور و معروف کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے رشی کپور 69 برس کی عمر میں 30 اپریل 2020 کو ممبئی کے اسپتال میں کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کرگئے تھے۔ 

اب دو برس بعد نیتو اور رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ کے ساتھ 14 اپریل کو شادی اور اس سے ایک روز قبل منگنی ہوئی تھی۔ 

نیتو کپور نے کہا کہ اس برس 31 مارچ کو ہی رشی کپور کی فلم شرما جی نمکین ریلیز ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید