پروڈیوسر، ڈائریکٹر و اداکار یاسر نواز کی جانب سے اداکارہ علیزے شاہ کو اپنا شوبز کیریئر بچانے کے لیے مشورہ دیا گیا ہے۔
یاسر نواز نے حال ہی میں اپنی ہی اہلیہ، ندا یاسر کے شو میں اپنی فلم ’چکر‘ کی پروموشن کے سلسلے میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس دوران ندا یاسر نے یاسر نواز کو علیزے شاہ کی تصویر کا ایک کارڈ دکھاتے ہوئے پوچھا کہ وہ علیزے شاہ کو کیا مشورہ دینا چاہتے ہیں؟
جس کے جواب میں یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’ علیزے شاہ کی عمر ابھی چھوٹی ہے، اُن کے پاس کیریئر بنانے کے لیے اچھا خاصا وقت ہے اور چہرہ بھی بہت پیارا ہے۔‘
یاسر نواز کا علیزے شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’علیزے شاہ اگر اپنے کام کو لیے کر تھوڑا سا سنجیدہ ہو جائے تو یہ بہت آگے جانے والی ہے، اِنہیں اپنے کام کو لے کر تھوڑا سا سنجیدہ ہو جانا چاہیے۔‘
واضح رہے کہ ایک ٹاک شو میں یاسر نواز علیزے شاہ کے ساتھ کیے گئے کام کے دوران اپنے برے تجربے سے متعلق بات کر چکے ہیں۔
یاسر نواز کا علیزے شاہ سے متعلق کہنا تھا کہ ’میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔‘
یاسر نواز نے کہا تھا کہ ’جب ہم کسی فلم یا ڈرامے کے لیے کوئی کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اپنی نجی زندگی کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے اور میں اسی وجہ سے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے پر خاصا پریشان تھا۔‘