• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ پکڑا گیا

کراچی واٹر بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل نے لانڈھی لیبر اسکوائر میں واٹر مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ انچارج سیل واحد شیخ کے مطابق لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں پانی سپلائی کا بڑا غیر قانونی ہائیڈرنٹ پکڑا گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر واٹر بورڈ سیل کے عملے نے کارروائی کی۔

واحد شیخ نے بتایا کہ زینت فیکٹری کی آڑ میں جدید پلانٹ اور ذخیرہ آب کے بڑے زیر زمین ٹینک بنائے گئے تھے۔ جہاں سے یومیہ سیکڑوں واٹر ٹینکر بھر کر پانی انڈسٹریل ایریا میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔ مشین ٹول فیکٹری کے قریب واقع غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپے میں پولیس بھی موجود تھی۔ 

انچارج واٹر تھیفٹ سیل واحد شیخ کے مطابق متعدد واٹر ٹینکر، موٹریں، پائپس اور دیگر آلات قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور  واٹر ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف سکھن تھانے میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے

قومی خبریں سے مزید