پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت ملک کو افرا تفری کی جانب لے جانا چاہتی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغامات جاری کیے جس میں کہا کہ سینئر رہنما پی ٹی آئی کو فاشسٹ حکومت نے ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو افراتفری کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پہلے معیشت تباہ کی اب ملک کو انارکی کی طرف اس لیے لے جانا چاہ رہے ہیں تاکہ الیکشن نہ ہوں۔
شیریں مزاری کی گرفتاری پر ان کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری بہادر اور نڈر خاتون ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری جدوجہد پُرامن ہے، آج ہم ملک گیر احتجاج کریں گے، کل لانگ مارچ کی کال دوں گا۔