• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج ،کامیابی کاتناسب 89.45 فیصد

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 14 ڈینٹل کالجوں کے 827 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 738 پاس جبکہ 87 فیل قرار پائے۔ یوں کامیابی کا تناسب 89.45 فیصد رہا۔ پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی ابیہازینب نے 709/800 نمبر لیکر پہلی، بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی عطیہ سرتاج نے 697 نمبر لیکر دوسری اور ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی اسوہ گلزار نے 693 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 15 جولائی سے شروع ہوں گے۔